29 جنوری، 2016، 8:13 PM

نواز شریف کی حکومت بھان متی کا کنبہ ہے

نواز شریف کی حکومت بھان متی کا کنبہ ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاور سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حکومت بھان متی کا کنبہ ہےجو دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو معصوم اور معصوم شہریوں کو دہشت گرد بنا کر پش کررہی ہے حکومت ختم کرکے قومی حکومت تشکیل دی جانی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاور سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حکومت بھان متی کا کنبہ ہےجو دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو معصوم اور معصوم شہریوں کو دہشت گرد بنا کر پش کررہی ہے حکومت ختم کرکے قومی حکومت تشکیل دی جانی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کے وزراء دہشت گردوں کے حامیوں کو بےگناہ ثابت کرنے پر کمر بستہ ہیں اور قومی ایکشن پلان کو ناکام بنا رہے ہیںاعتزاز احسن نے کہا کہ موجودہ حکومت ختم اور وزراءکی چھٹی کرکے ایک قومی حکومت بنانے کی ضرورت ہے۔اطلاعات کے مطابق سینیٹر اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی حکومت بھان متی کا کنبہ ہے، نواز شریف اور ان کے ساتھی صرف مال بنا رہے ہیں، تمام وزراء ڈرپوک ہیں جو دہشت گردوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے بلکہ دہشت گردوں کی ہمراہی کررہے ہیں سب وزراء کی چھٹی کرائی جائے، موجودہ حکومت ختم کی جائے اور ایک قومی حکومت بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو دہشت گرد نہیں، اسے دہشت گرد بنا کر پیش کیا جا رہا ہے اور جو دہشت گردوں کے آشکارا حامی ہیں انھیں معصوم بنا کر پیش کیا جارہا ہے، ڈاکٹر عاصم کرپٹ ہو سکتے ہیں، لیکن دہشت گرد نہیں ہیں۔

News ID 1861433

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha